حکومت کے انرجی بحران پر قابو پانے کے دعوئے ریت کی دیوار ثابت ہوئے، چودھری اظہر

حکومت کے انرجی بحران پر قابو پانے کے دعوئے ریت کی دیوار ثابت ہوئے، چودھری ...

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و چئیرمین یونین کونسل 114چودھری اظہر حسین نے کہا ہے کہ ابھی تو موسم گرما کا آغاز ہی ہوا ہے اور ملک میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا بد ترین کا سلسلہ شروع ہو گیاہے حکمرانوں کے انرجی بحران پر قابو پانے کے سارے دعوئے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں کئی شہروں میں لوڈشیڈنگ 15گھنٹے تک جا پہنچی۔ انہوں نے کہا کہ موسم گرما کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر میں حسب سابقہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا آغاز کر دیا گیاہے جس سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

گذشتہ 4 برسوں سے عوام کو امید د لائی جا رہی تھی کہ جلد ہی انہیں لوڈشیڈنگ سے نجات حاصل ہو گی مگر ہنوز اسکے آثار نظر نہیں آتے لوڈشیڈنگ کا خمیازہ الیکشن مہم میں حکمرانوں کو بہرحال بھگتنا پڑیگا کیونکہ حکومت اس سنگین مسئلہ پر فوری توجہ دینے اور ہنگامی بنیادوں پر بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کی بجائے اپنے اللے تللوں میں مصروف ہے اور عوام کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دے رہی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4