صوبائی دارالحکومت ، چور ڈاکو دندناتے رہے، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم

صوبائی دارالحکومت ، چور ڈاکو دندناتے رہے، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور ...

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)صو با ئی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔ذرائع کے مطابق ڈیفنس سی کے علا قہ میں چو دھر ی ریا ض کے گھر دوڈاکو گھس آئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے8 لاکھ مالیت کی نقدی زیورات لوٹ کر فر ار ہو گئے۔با دامی با غ میں واقع نو یدکے گھر میں 4ڈاکو گھس آ ئے اور فیملی کو یر غما ل بنا کر 2لا کھ مالیت کی نقدی اور دیگر سامان لے گئے اور گلشن اقبا ل میں جمیل کے گھر سے3لا کھ25ہزار کی نقد ی اور مو با ئل فو ن،چو ہنگ کے علا قہ میں فا روق سے2لا کھ 95ہزار،ما ڈل ٹاؤن میں حمز ہ سے95ہز ار اورشا د ما ن میں صد یق سے78ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا ۔علاوہ ازیں ہر بنس پو رہ میں عمر ان،ٹبی سٹی میں کا شف،ہڈ یا رہ میں شہبا ز کی گاڑیاں اورشیر ا کو ٹ میں مشتا ق،نو اب ٹا ؤ ن میں عد یل،وحد ت کا لو نی میں شعیب ،ریس کو رس میں غلا م رسو ل اورشا ہد رہ ٹا ؤ ن میں اشفا ق کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی