مانگا منڈی سول ویٹرنری ہسپتال ،ادویات نہ ہونے سے جانور مرنے لگے

مانگا منڈی سول ویٹرنری ہسپتال ،ادویات نہ ہونے سے جانور مرنے لگے

مانگا منڈی( ملک ممتاز حسین سے)مانگا منڈی سول ویٹرنری ہسپتال کی قدیم عرصہ سے بنی عمارت کے دروازے کھڑکیاں چوری،مقدمات تک درج نہ کرائے گئے،لاکھوں روپے کابجٹ بھی نظر اندا ز کر دیا گیا ، جانوروں کیلئے ادویات تک دستیاب نہیں زرائع کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں آنے والی ادویات کو پرائیویٹ میڈیکل سٹوروں پر فروخت کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کے قیمتی جانور موذی بیماریوں میں مبتلا ہو کر ہلاک ہونے لگے جس پر شہریوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے فوری نوٹس لینے اور اسسٹنٹ ویٹرنری ڈاکٹر کی تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔اس حوالے سے اسسٹنٹ ویٹرنری ڈاکٹر یوسف سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس سارے واقعہ سے لاعملی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم یہ سامان کہا گیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4