ایڈیشنل سیشن جج پر تشدد ، ملوث وکلا ء کا معاملہ پنجاب بار کو بجھوانے کی استدعا مسترد

ایڈیشنل سیشن جج پر تشدد ، ملوث وکلا ء کا معاملہ پنجاب بار کو بجھوانے کی ...

لاہور ( نامہ نگار خصوصی) لاہورہائیکورٹ کے جسٹس کاظم رضا شمسی ، جسٹس ملک شہزاداحمد خان اورجسٹس عاطرمحمود پرمشتمل فل بنچ نے ایڈیشنل سیشن جج کے ساتھ بدتمیزی اورتشدد میں ملوث بیرسٹراحتشام امیر الدین سمیت تین وکلاء کا معاملہ پنجاب بارکونسل کے سپرد کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے قرار دیا عدالت دیکھے گی کہ توہین عدالت کہاں ہوئی ہے، بیرسٹر احتشام نے 2013 ء میں ہائیکورٹ کی ایک خاتون جج کے چیمبر میں گھس کر بھی بد تمیزی کی تھی ،ویڈیو میں بیرسٹر میز پر ناچ رہا ہے ،کیس کی سماعت ہوئی تو بیرسٹراحتشام امیرالدین اوران کے دوساتھی وکلا ء مہراحسن اورمحمد انعام آفریدی فل بینچ کے سامنے پیش ہوئے۔ جسٹس سید کاظم رضا شمسی نے قراردیا کہ یہ مس کنڈیکٹ کا ہی نہیں بلکہ ایڈیشنل سیشن جج سے بدتمیزی کرنے کی وجہ سے توہین عدالت کا معاملہ بھی ہے، اس لیے اس کیس کو ہائیکورٹ ہی سنے گی ۔

مزید : علاقائی