بھارتی ڈراموں اور فلموں پر پابندی کیخلاف درخواست، پیمرا سے جواب طلب

بھارتی ڈراموں اور فلموں پر پابندی کیخلاف درخواست، پیمرا سے جواب طلب

لاہور ( نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ٹی وی چینلز پر بھارتی ڈراموں اور فلموں پر پابندی کیخلاف درخواست پر پیمرا سے 12 اپریل تک جواب طلب کر لیا، عدالت نے پیمرا سے خلاف ورزی کرنیوالے کیبل آپریٹرز کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے، چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے لیو کمیونیکشن کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پیمرا نے بلاجواز بھارتی ڈرامے اور فلمیں دکھانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ پیمرا کی طرف سے منصور اعوان ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ خلاف ورزی کرنیوالے کیبل آپریٹرز کیخلاف کارروائی کرتا ہے جبکہ لائسنس ہولڈرز بھی مقررہ سے زیادہ مواد نہیں دکھا سکتے۔

پیمرا

مزید : علاقائی