زونگ نے بیکن ہاؤس سکول سسٹم کو ایڈوانس کینکٹیویٹی سلوشنز سے لیس کر دیا
اسلام آباد(پ ر)پاکستان کے سب سے بڑے 4G نیٹ ورک زونگ نے حال ہی میں ملک کے نمایاں تعلیمی ادارے بیکن ہاؤس سکول سسٹم کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت بیکن ہاؤس سکولوں کو زونگ کے جدید ترین انٹر پرائز سلوشنز سے لیس کیا جائے گا۔معاہدے کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں دونوں اطراف کے سینئر عہدیداران نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ بیکن ہاؤس سکول سسٹم دنیا کے صفِ اول کے نجی سکول نیٹ ورکس میں سے ایک ہے جو پاکستان میں بہترین تعلیم کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔
والدین اور ادارے کے مابین بہترین تعلقات استوار کرنے کیلئے بیکن ہاؤس نے کنیکٹیویٹی طرز کا " پیرنٹ ریلیشن شپ پروگرام" متعارف کروایا ہے جس کیلئے زونگ4G بطور آفیشل کنیکٹیویٹی پرووائیڈر تکنیکی سروسز فراہم کر رہا ہے۔اس پروگرام کا مقصد والدین اور ادارے کے ریلیشن شپ افسران کے مابین براہ راست رابطہ کی سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ والدین کی آراء اورتجاویز براہ راست سکول انتظامیہ تک پہنچ سکیں۔