پنجاب پولیس کا یونیفارم تبدیل کرنے کیخلاف درخواست پر جواب طلب

پنجاب پولیس کا یونیفارم تبدیل کرنے کیخلاف درخواست پر جواب طلب

لاہور ( نامہ نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے پنجاب پولیس کا یونیفارم تبدیل کرنے کیخلاف درخواست پر حکومت اور پنجاب پولیس سے 3 اپریل تک جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ حکومت پولیس کلچر کو تبدیل کرنے کے بجائے یونیفارم تبدیل کررہی ہے اور لاکھوں روپے یونیفارم کی تبدیلی پر لگائے جا رہے ہیں، نئے یونیفارم کی تیاری کا ٹھیکہ بھی وزیر اعظم کے منظور نظر شخص میاں منشاء کی نشاط ملز کو دیا گیا ہے۔

یونیفارم

مزید : علاقائی