انسپکٹر اینٹی نارکوٹکس فورس رانا سہیل کی عبوری ضمانت منسوخ

انسپکٹر اینٹی نارکوٹکس فورس رانا سہیل کی عبوری ضمانت منسوخ

لاہور ( نامہ نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے منشیات فروخت کرنے کے مقدمہ میں ملوث اے این ایف لاہور کے انسپکٹررانا سہیل کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی۔ جسٹس مرزاوقاص رؤف اورجسٹس سردارمحمد سرفرازڈوگر پرمشتمل دورکنی بنچ نے اے این ایف کے انسپکٹرراناسہیل کی درخواست ضمانت پرسماعت شروع کی تو ملزم انسپکٹر رانا سہیل پیش نہ ہوا۔ اے این ایف کے سپیشل پراسیکیوٹر کاشف جاوید نے مؤقف اختیارکیاکہ بھوانہ روڈ فیصل آباد سے 44کلوگرام چرس فروخت کرنے کے الزام میں گرفتارممتازمسیح اورشہباز نے دوران تفتیش انکشاف کیاکہ یہ چرس فروخت کرنے کیلئے انہیں اے این ایف کے انسپکٹررانا سہیل نے دی ہے۔ انکوائری کرنے پر الزام درست ثابت ہوئے۔

ضمانت منسوخ

مزید : علاقائی