مشیروں کی عدم تعیناتی، 11 کمپنیوں کے مالکان اشتہاری قرار

مشیروں کی عدم تعیناتی، 11 کمپنیوں کے مالکان اشتہاری قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( نامہ نگار خصوصی) ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے 11 کمپنیوں کے قانونی مشیر تعینات نہ کرنے پر مالکان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے کمپنی مالکان کو آج 31 مارچ کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کاحکم دے دیا جبکہ دو کمپنیوں کے مالکان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں، جوڈیشل مجسٹریٹ شکیب عمران قمر کے روبرو سکیورٹی ایکسچینج کمیشن پاکستان کے ڈپٹی رجسٹرارز معین السمیع، محمد کمیل اور کاشف اسلام کی جانب سے کیئر پاتھ پرائیویٹ لمیٹڈ ، لاجونتی ایس ایم سی پرائیویٹ ، علی رحمان ٹریڈرز، سیف الرحمان ٹریولز، میڈی فارما سیوٹیکلز ، یونائیٹڈ سٹرکچل سلیوشن، اے اے انٹرنیشنل ڈویلپرز ، ڈینم پلس، سمارٹ الیکٹریکل وڑن، افزا سرجیکل اور ایرا پرائیویٹ کے خلاف دائر کی گئی درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ کمپنیوں نے اپنے قانونی مشیر مقرر نہیں کئے جبکہ کمپنیز ایکٹ 1974 کے تحت رجسٹرڈ کمپنیاں لیگل ایڈوائزر تعینات کرنے کی پابند ہیں۔
مالکان ،اشتہاری

مزید :

علاقائی -