شاہدرہ،میکے آنے والی بیٹی نے باپ کو قتل کر دیا

شاہدرہ،میکے آنے والی بیٹی نے باپ کو قتل کر دیا

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)شاہدرہ کے علاقے کوٹ عبدالمالک میں روٹھ کر میکے آنے والی بیٹی نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنے باپ کوگلا دبا کر قتل دیا ۔ پو لیس کے مطابق ملزمہ رابعہ اپنے شوہر سے روٹھ کر میکے آئی ہو ئی تھی باپ اسے گھر جانے پر زور دے رہا تھا،جس پر ملزمہ رابعہ نے عدنان،رزاق اور افتخار کے ساتھ مل کر اپنے باپ اشرف کو موت کے گھاٹ اتار دیا ،پولیس نے نعش کو پوسٹ ما رٹم کے لئے مردہ خانے میں منتقل کرکے بیٹے کی درخواست پرمقدمہ درج کر لیا۔تا ہم ملز ما ن فر ار ہونے میں کا میا ب ہو گئے ۔

مزید : علاقائی