مدینہ کلاتھ ہاؤس ٹاؤن شپ کے خلاف ایک لاکھ 43 ہزار کی ڈگری جاری

مدینہ کلاتھ ہاؤس ٹاؤن شپ کے خلاف ایک لاکھ 43 ہزار کی ڈگری جاری

لاہور ( نامہ نگار خصوصی) بنکنگ عدالت نے یوبی ایل نادہندہ مدینہ کلاتھ ہاؤس ٹاؤن شپ کے خلاف ایک لاکھ 43 ہزار روپے کی ڈگری جاری کر دی ۔ بنکنگ عدالت کے جج قمر اعجاز نے یونائیٹڈ بنک کے ریکوری کے دعویٰ پر سماعت کی، بنک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مدینہ کلاتھ ہاؤس بٹ چوک ٹاؤن شپ کے مالک محمد شفیق نے بنک سے کریڈٹ کارڈ کی سہولت حاصل کر رکھی تھی مگر کریڈٹ کارڈ کا مسلسل بل ادا نہ کرنے پر بنک نے محمد شفیق کو سال دو ہزار پندرہ میں ڈیفالٹر قرار دیا۔

ڈگری جاری

مزید : علاقائی