عدالتی حکم عدولی،150کے قریب پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری

عدالتی حکم عدولی،150کے قریب پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری

لاہور( اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )ایڈیشنل سیشن جج فیصل محمود میر نے عدالتی حکم عدولی کرنے پر150کے قریب پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری اور شوکاز نوٹس جاری کردئیے ہیں پولیس اہلکار عدالت میں زیر سماعت قتل اور دیگر مقدمات میں گواہوں اور مال مقدمہ پیش نہیں کررہے ۔عدالت نے پولیس اہلکاروں کو متعدد بار نوٹس بھجوائے لیکن انہوں نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا ایڈیشنل سیشن جج کی سفارش پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے لاہورعابد حسین قریشی نے سی سی پی او لاہور کو ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے لئے مراسلہ بھجوادیا ہے۔

مزید : علاقائی