فارن کوالیفائیڈ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کی فرموں میں ٹریننگ پر پابندی کالعدم قرار

فارن کوالیفائیڈ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کی فرموں میں ٹریننگ پر پابندی کالعدم قرار

لاہور ( نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے اے سی سی اے کی ڈگری حاصل کرنے والے طلباء پر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ فرموں میں ٹریننگ پر پابندی کالعدم قرار دیدی۔ جسٹس عابد عزیز شیخ نے اپنے مختصر حکم میں کہا کہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ فرمیں ٹریننگ اور آرٹیکل شپ میں پہلے سی اے کرنیوالے پاکستانی طلباء کو ترجیح دیں۔ یہ فیصلہ اے سی سی اے کرنیوالے طالب علم صفوان سلیم کی درخواست پر جاری کیا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ یہ ادارے کی اپنی پالیسی ہے، ادارہ اس بات کا مجاز ہے کہ وہ جس کو چاہے ٹریننگ کرنے یا آرٹیکل شپ کرنے کی اجازت دے سکتا ہے، عدالت نے تفصیلی دلائل سننے کے بعد آئی کیپ کی طرف سے اے سی سی اے کرنیوالے طلباء پر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس فرموں میں ٹریننگ اور آرٹیکل شپ کرنیکی پابندی کے نوٹیفکیشنز کالعدم کرتے ہوئے انہیں ٹریننگ اور آرٹیکل شپ کرنے کی اجازت دیدی ۔

پابندی کالعدم

مزید : علاقائی