فلم سٹار نور کے خلع کیلئے دعوی پر شوہر ولی خان پیش نہ ہوئے،یکطرفہ کارروائی کا حکم

فلم سٹار نور کے خلع کیلئے دعوی پر شوہر ولی خان پیش نہ ہوئے،یکطرفہ کارروائی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )فلم سٹار نور کے خلع کیلئے دعوی پر فیملی کورٹ نے اداکارہ کے شوہر ولی حامد کے پیش نہ ہونے پریک طرفہ کارروائی کا حکم دے دیا ہے فیملی کورٹ کی جج کرن نشاط نے فلم سٹار نور کے شوہر سے خلع کے دعوی پر سماعت کی. عدالت کے بار بار طلب کرنے کے باوجود اداکارہ کے شوہر ولی حامد نہ تو خود عدالت میں پیش ہوئے اور نہ ہی ان کی جانب سے خلع کے دعوی کا جواب داخل کیا گیا. فیملی کورٹ نے ولی حامد کے پیش نہ ہونے پر یکطرفہ کارروائی کارروائی کا حکم دے دیا۔ فیملی کورٹ نے فلم سٹار نور کو آئندہ سماعت پر بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کر لیا۔ خلع کے دعوی پر مزید کارروائی اپریل کے پہلے ہفتے میں ہوگی۔

مزید :

علاقائی -