نادہندہ کمپنی کی جائیداد کامیاب بولی دہندہ کو منتقل کرنے کا حکم

نادہندہ کمپنی کی جائیداد کامیاب بولی دہندہ کو منتقل کرنے کا حکم

لاہور ( نامہ نگار خصوصی) بنکنگ عدالت نے نیشنل بنک کے نادہندہ کمپنی کی جائیداد کامیاب بولی دہندہ کو منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے گڑھی شاہو پٹواری سے آج رپورٹ طلب کر لی ۔بنکنگ عدالت کے جج محسن رضا خان نے نیشنل بنک کے 74 لاکھ 12 ہزار کے نادہندہ پائنر بلڈرز کی جائیداد نیلامی کاحکم جاری کیا ، عدالت نے نمائندہ مقرر کرتے ہوئے متعلقہ پٹواری کو نیلامی میں کامیاب بولی دہندہ کو ڈیفالٹر کی جائیداد منتقل کرنے کاحکم دیتے ہوئے کل رپورٹ طلب کر لی ہے۔

جائیداد منتقلی

مزید : علاقائی