یونیورسٹی آف سرگودھا لائل پورکیمپس کے طلبا کو ڈگریاں جاری کرنیکی یقین دہانی

یونیورسٹی آف سرگودھا لائل پورکیمپس کے طلبا کو ڈگریاں جاری کرنیکی یقین دہانی

لاہور ( نامہ نگار خصوصی) لاہورہائیکورٹ میں یونیورسٹی آف سرگودھا لائل پورکیمپس کے طلبہ کو ڈگریاں جاری نہ کرنے کے کیس میں یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ڈگریاں 10 روز میں جاری کرنیکی یقین دہانی پردرخواستیں نمٹادیں۔ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیزشیخ نے عمرسمیت یونیورسٹی آف سرگودھا لائلپورکیمپس کے دیگرطلبہ کی درخواستوں پرسماعت کی ، درخواست گزاروں کے وکلاء نے موقف اختیارکیاکہ یونیورسٹی آف سرگودھا لائل پور کیمپس کے طلبہ کو امتحان پاس کرنے کے باجود ڈگریاں جاری نہیں کی جارہیں ۔

یقین دہانی

مزید : علاقائی