پمسیٹ یونیورسٹی لاہو ر کیمپس ، چیئرمین اور ڈین کے باہر جانے پر پابندی

پمسیٹ یونیورسٹی لاہو ر کیمپس ، چیئرمین اور ڈین کے باہر جانے پر پابندی

لاہور ( نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکوٹ کے جسٹس سیدمظاہرعلی اکبرنقوی ، جسٹس مسعود جہانگیراورجسٹس عاطرمحمودپرمشتمل تین رکنی فل بنچ نے پمسیٹ یونیورسٹی کا لاہو رمیں مبینہ طور پر غیر قانونی کیمپس قائم کرنے پر لاہور کیمپس کے چیئرمین چودھری منور اور ڈین فیکلٹی کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔ فاضل بنچ نے یہ حکم نے عمیرعاشق وغیرہ کی درخواستوں پر جاری کیا ہے، عدالتی حکم پرسیکرٹری محکمہ ہائرایجوکیشن نسیم نواز پیش ہوئے، درخواست گزاروں کی جانب سے غلام سرور نہنگ ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ایچ ای سی نومبر 2015 ء تک پمسیٹ لاہورکیمپس کے طلبہ کی ڈگریوں کی تصدیق کرتارہا، اب ڈگریوں کی تصدیق کرنے سے انکارکردیا ہے،عدالت نے کیس کی سماعت 17 اپریل کو ملتوی کردی ۔

نام،ای سی ایل

مزید : علاقائی