پاکستانی آئی ٹی انجینئر نے لاکھوں کی نوکری چھوڑ کر بچوں کو تعلیم دینا شروع کر دی

پاکستانی آئی ٹی انجینئر نے لاکھوں کی نوکری چھوڑ کر بچوں کو تعلیم دینا شروع کر ...
پاکستانی آئی ٹی انجینئر نے لاکھوں کی نوکری چھوڑ کر بچوں کو تعلیم دینا شروع کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی لڑکی نے لاکھوں روپے کی تنخواہ والی نوکری چھوڑ کر ہنرہ میں بچوں کو تعلیم دینا شروع کر دی۔ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق 26سالہ سافٹ ویئر انجینئر ماروی سومرو نے اسلام آباد میں لاکھوں کی تنخواہ والی نوکری چھوڑ کر وادی مسگار میں سکول کے بچوں کو تعلیم دینا شروع کر دی۔ماروی سومرو نے 2012ء میں گریجوایٹ کرنے کے بعد اوریکل فنانشلز کنسلٹنٹ میں ملازمت اختیار کی اور اگلے 3سے 4سال کے دوران کامیابی کی بلندیوں پر پہنچ گئی۔ 2016ء میں انہوں نے وادی مسگار کا دورہ کیا جہاں بچوں کی تعلیم کی صورت حال دیکھ کر ماروی نے تعلیم کے شعبے میں اپنی خدمات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔ماروی سومرو نے اسلام آباد جا کر ’’انوویٹ , ایجوکیشن , انسپائر پاکستان ‘‘یعنی (آئی ای آئی پاکستان ) کے نام سے پروگرام ترتیب دیا ، بچوں کیلئے تعلیمی نصاب تیار کیا اور اپنے ساتھ چند کارکنوں کو ملازمت پر رکھ لیا۔ماروی سومرو نے آرٹ پروگرام اور اکیڈیمک ٹیچر پروگرام پر مشتمل پلان بنایا اور پھر اس پر یکسوئی کیساتھ عمل پیرا ہو گئیں۔مسگار میں 25سو ماہانہ کرائے پر گھر لیا اور بچوں کو تعلیم دینا شروع کر دی۔