اداکار طارق ٹیڈی کی اندراج مقدمہ کیلئے دائر درخواست کی سماعت

اداکار طارق ٹیڈی کی اندراج مقدمہ کیلئے دائر درخواست کی سماعت

لاہور( اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )سیشن کورٹ میں سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کی اندراج مقدمے کی درخواست کی سماعت ہو ئی ۔فاضل عدالت نے ایس ایچ او تھانہ اقبال ٹاون کو رپورٹ نہ پیش کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا ۔ عدالت نے کیس کی سماعت آ ئند دہ ماہ کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے دوبارہ پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ادکار طارق ٹیڈی نے اپنی سابق بیوی عاصمہ ریاض کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس والے مقدمہ درج نہیں کر رہے تھے۔

مزید : علاقائی