ٹینس کی دیوانی بلیاں ٹی وی پر میچ دیکھ کر بے قابو

ٹینس کی دیوانی بلیاں ٹی وی پر میچ دیکھ کر بے قابو
 ٹینس کی دیوانی بلیاں ٹی وی پر میچ دیکھ کر بے قابو

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)مشہورِ زمانہ کھیل ٹینس کے فین تو دنیا میں بہت سے پائے جاتے ہیں مگر اس کھیل کی دیوانی دو بلیاں بھی موجود ہیں۔مذکورہ دونو ں بلیاں ٹینس کی اس قدر دیوانی ہیں کہ ٹی وی پر میچ لگنے پر سب کچھ بھول بھال کر میچ دیکھنے میں مصروف ہو جاتی ہیں۔بلیوں کی دیوانگی صرف یہیں تک محدود نہیں رہتی بلکہ یہ میچ کے دوران ٹی وی پر اپنے پیر مار کر کھیلنے کی کوشش بھی کرتی ہیں۔دونوں بلیوں کی اس دیوانگی کو دیکھتے ہوئے شاید مستقبل میں بلیوں کے درمیان بھی ٹینس کے مقابلے منعقد کیے جانے لگیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4