فیس بک میسنجرپراب لائیو لوکیشن شیئرکریں،طریقہ جانیں
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)فیس بک میسنجر پر اب آپ اپنے دوستوں کو نہ صرف براہ راست اپنے مقام سے متعلق آگاہ کرسکیں گے بلکہ آپ اپنی لوکیشن کا تبادلہ ایک گھنٹے تک کرسکیں گے۔فیس بک کے اس نئے فیچر سے آپ کسی گنجان جگہ پر گم ہونے کی صورت میں اپنے دوستوں کو براہ راست اپنی لوکیشن کے بارے میں بتا سکتے ہیں اور اس فیچر کو آن کرتے ہی آپ ایک گھنٹے تک براہ راست لوکیشن سے آگاہ کرسکتے ہیں، یعنی آپ کے دوست آپ کے مقام کی جگہ ایک گھنٹے تک دیکھ سکیں گے۔فیس بک کا لائیو لاکیشن آپشن استعمال کرنے کے لئے آپ میپ پر اپنی موجودہ لوکیشن دیکھیں گے جس پر نیلے رنگ کا ٹیپ آپشن موجود ہوگا جسے دبانے کے بعد آپ جہاں جہاں جائیں گے آپ کے دوستوں کو اس مقام پر پتا چلتا رہے گا اور اس کا دورانیہ ایک گھنٹے تک ہوگا اور جس دوست کو بھی آپ اپنی لوکیشن شیئر کریں گے اسے ٹھیک ٹھیک اس مقام کے بارے میں معلوم ہوتا رہے گا یہی نہیں بذریعہ کار اس مقام تک پہنچنے کے لئے جتنا وقت درکار ہوگا اس کا بھی پتہ چلے گا۔