چین، سکّوں کی مدد سے حیرت انگیز شاہکار تیار

چین، سکّوں کی مدد سے حیرت انگیز شاہکار تیار
 چین، سکّوں کی مدد سے حیرت انگیز شاہکار تیار

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کے ماہر آرٹسٹ نے شاندار کارنامہ ،سکّوں کی مدد سے حیرت انگیز شاہکار تیار کرکے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔دنیا بھر میں کئی ایسے ماہر فنکار موجود ہیں جو اپنی فنکارانہ اور حیرت انگیز صلاحیتوں سے لوگوں کو حیران کردیتے ہیں۔ چین سے تعلق رکھنے والے ایسے ہی ایک ماہر فنکار نے سکوں کی مدد سے پیچیدہ مگر دیکھنے میں خوبصورت مجسمے تیارکرکے دیکھنے والوں کو حیران کردیا ہے۔اس ماہر آرٹسٹ نیاآٹھ ہزار چھ سوسکوں کا استعمال کرتے ہوئے چین کے مشہور مقام تیان من اسکوائر کی ہو بہو نقل تیار کی ہے جسے دیکھ کر داد دینے کو دل چاہے۔اس کے علاوہ اس فنکار نے کئی ایسے دلچسپ شاہکار تیار کئے ہیں جسے دیکھ کر عقل رہ جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4