فرانس میں آرٹسٹ چوزے نکالنے کیلئے انڈوں پر بیٹھ گیا

فرانس میں آرٹسٹ چوزے نکالنے کیلئے انڈوں پر بیٹھ گیا
 فرانس میں آرٹسٹ چوزے نکالنے کیلئے انڈوں پر بیٹھ گیا

  

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ایک آرٹسٹ مرغی کے انڈوں پر بیٹھ گیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ انڈوں پر سے اس وقت تک نہیں اٹھیگا جب تک ان میں سے چوزے نہ نکل آئیں۔مرغی کا انڈوں پر بیٹھنا توعام سی بات ہے لیکن فرانس میں ایک آرٹسٹ مرغی کے انڈوں پر بیٹھ گیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ انڈوں پر سے اس وقت تک نہیں اٹھیگا جب تک ان میں سے مرغی کے بچے نہ نکل آئیں، 44 سالہ ابراہم پیرس کے میوزیم میں ایک شیشے کے چھوٹے سے کمرے میں خاص قسم کے میز پر رکھے انڈوں پر بیٹھا ہے۔ابراہم 24 گھنٹوں میں صرف آدھے گھنٹے کے لیے آرام کی غرض سے ان انڈوں سیاٹھتاہے جب کہ ابراہم کا خیال ہے کہ 3 سے 4 ہفتوں میں انڈوں سے چوزے نکل آئیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4