روس:تین ننھے شیر پہلی بار عوام کے سامنے پیش

روس:تین ننھے شیر پہلی بار عوام کے سامنے پیش
روس:تین ننھے شیر پہلی بار عوام کے سامنے پیش

  

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روس کے چڑیا گھر میں تین ننھے شیروں کو پہلی بار عوام کے سامنے پیش کردیا گیا ہیجنہیں دیکھنے کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد چڑیا گھر کا رْخ کر رہی ہے۔روس کے ٹاؤن Belogorskکے پارک میں کچھ ماہ قبل پیدا ہونے والے ننھے شیروں کی شرارتوں نے جہاں چڑیا گھر کی رونقوں میں اضافہ کردیا ہے وہیں انتظامیہ کی جانب سے اْنکی خوب آؤ بھگت کی جارہی ہے اور خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔چھوٹے چھوٹے قدم اْٹھاتے شرارتیں کرتے تینوں ننھے شیرعوام کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، جنہیں دیکھ کر لوگ نہ صرف خوش ہو رہے ہیں بلکہ تصاویر اور ویڈیوز بھی بنا رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4