ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی، گھریلو سلنڈر 120 روپے سستا

ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی، گھریلو سلنڈر 120 روپے سستا

لاہور(خبرنگار) ایل پی جی کی قیمتوں میں 10 روپے فی کلو کمی کر دی گئی ہے، جس کے بعد گھریلو سلنڈر 120 روپے سستا جبکہ کمرشل سلنڈر480روپے سستا ہو گیا۔بین الاقوامی منڈی میں ایل پی جی کی قیمت میں واضح کمی کے بعد لوکل مارکیٹ میں ایل پی جی سستی ہوگئی۔ بین الاقوامی منڈی میں 92ڈالر فی میٹرک ٹن کمی کے بعد قیمت 552ڈالر فی میٹرک ٹن سے کم ہو کر 460ڈالر فی میٹرک ٹن پر آگئی۔ درامدی گیس کی قیمت مین کمی کے بعد لوکل مارکیٹ میں 10ہزار روپے فی میٹرک ٹن کی قیمت میں کمی ہوگئی۔ اس حوالے سے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے چےئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی طلب و رسد کو پورا کرنے کیلئے سردیوں میں لوکل پیداوار کا 55فیصد یعنی 55ہزار میٹرک ٹن اور گرمیوں میں 30سے 40فیصد یعنی30ہزار سے 35ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی کی اضافی ضرورت ہوتی ہے۔ اس طلب و رسد کو پورا کرنے اور گیس کی درامد دوبارہ شروع کروانے کیلئے وزیرپیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایل پی جی پاکستانی توانائی میں ایک اہم کردار کی حامل ہے کیونکہ یہ ان علاقوں میں توانائی مہیہ کر رہی ہے جہاں قدرتی گیس تک رسائی ممکن نہیں۔

ایل پی جی قیمت

مزید : صفحہ آخر