دوسالہ بی اے اور ایم اے ڈگری ختم کرنے پر مشاورت جاری ، رضا علی گیلانی
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن رضا علی گیلانی نے کہا ہے کہ دوسالہ بی اے اور ایم اے ڈگری ختم کرنے کے حوالے سے تجاویز ملی ہیں جس پر مشاورت جاری ہے لیکن چار سالہ ڈگری ہر حال میں شروع کرنی ہی ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن نے ارفع کریم ٹاور میں مختلف یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز ،کالج پرنسپلز ،چئیرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ دوسالہ بی اے اور ایم اے ڈگری ختم کرنے اور چار سالہ ڈگری پروگرام کیو شروع کرنے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ 26کالجز میں پہلے ہی 4 سالہ بی ایس پروگرام شروع کر چکے ہیں اور کالجوں میں چار سالہ بی ایس ڈگری پروگرام بدقسمتی سے خاطر خواہ نتائج نہیں دے سکے ۔انہوں نے کہا کہ جن مضامین کی ڈیمانڈ نہیں ان کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ہمیں وہ مضامین پڑھانے ہیں جو مارکیٹ میں موجود ہیں۔2800سو لیکچرار کی بھرتی کا فیصلہ شعبے پر بوجھ کم کرنے کے لئے کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈی پی آئی کالجز کی آسامی کو 4 اپریل تک پر کر لیا جائے گا۔
رضا علی گیلانی