توہین عدالت کی درخواست دائر کرنیوالا ٹیچر خود امتحان میں پڑ گیا،غلط انگریزی پر عدالت حیران

توہین عدالت کی درخواست دائر کرنیوالا ٹیچر خود امتحان میں پڑ گیا،غلط انگریزی ...

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) چیف سیکرٹری سندھ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنیوالا ٹیچر خود امتحان میں پڑگیا ،سپریم کورٹ نے آسان سے اردو جملے کی انگریزی پوچھی تو ٹیچر کواپنی پڑگئی ، تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں مقدمے کی سماعت کے دوران جسٹس امیر ہانی مسلم نے سکول ٹیچر سے مکالمہ کرتے ہوئے پوچھا بتائیں ’’ وہ لاہور گیا تھا‘‘کاانگریزی ترجمہ کیا ہے؟جس پر ٹیچر نے جواب دیاجناب اسکی انگریزی’’ He had gone to lahore‘‘ہے جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے ’’اسلئے تو یہ حال ہے ‘‘۔ سپریم کورٹ نے آج کی سماعت کے بعد ٹیچر کی درخواست کا معاملہ محکمہ تعلیم کو بھجوا دیا۔

ٹیچر امتحان

مزید : صفحہ آخر