وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمدکا سوئی ناردرن گیس کے ہیڈ آفس کا دورہ

وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمدکا سوئی ناردرن گیس کے ہیڈ آفس کا دورہ

لاہور (خبرنگار) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے سوئی ناردرن گیس کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور سوئی ناردرن گیس کمپنی ایمپلائیز یونین کے نو منتخب عہدیداران سے حلف بھی لیا۔ مینجنگ ڈائریکٹر سوئی ناردرن گیس امجد لطیف نے وفاقی وزیر کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ سوئی ناردرن گیس عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہے اور اپنی کارکردگی میں مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کہا محنت کش اور کارکن کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور سوئی ناردرن کی ترقی میں بھی اہم کردار محنت کشوں کا ہے۔ اس موقع پر یونین کے صدر شہزادہ اقبال اور دیگر عہدیداران نے اعلیٰ انتظامیہ کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کمپنی کے معاملات ہاہمی تعاون سے حل کرنے پر زور دیا۔ یونین عہدیداران کی جانب سے وفاقی وزیر شیخ آفتاب، اعلیٰ افسران اور مہمانوں کو اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔ اس موقع پر سوئی ناردرن گیس کے اعلیٰ افسران صغیرالحسن ، عامر طفیل ،سہیل گلزار ، جواد نسیم سید ، فیصل اقبال ،اعظم خان، اسلم خان، قیصر مسعود ، عمران الطاف ساہی اور یونین کے عہدیدار بھی بڑی تعدادمیں موجود تھے۔

سوئی ناردرن گیس

مزید : صفحہ آخر