سرکاری سکیم کا حج کوٹہ 60 ،پرائیویٹ کا 40فیصد ہو گا، وزیر مذہبی امور نے سعودی حکومت کو خط لکھ دیا

سرکاری سکیم کا حج کوٹہ 60 ،پرائیویٹ کا 40فیصد ہو گا، وزیر مذہبی امور نے سعودی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی سرکاری حج سکیم کا کوٹہ بڑھانے اور پرائیویٹ سکیم کا حج کوٹہ کم کرنے کی ضد،سپریم کورٹ کی نامزد کردہ حج پالیسی فارمولیشن کمیٹی اورقومی اسمبلی ،سینٹ کی قائمہ کمیٹی اور سٹینڈنگ فارن آفس SECP کے ذمہ داران پر مشتمل ہائی پاور کمیٹی کو بائی پاس کرتے ہوئے 22مارچ کو (HP2282017(1))لیٹر نمبرز کے ذریعے سعودی وزیر حج ڈاکٹر محمد صالح کو خط لکھ دیا کہ ہم عوامی مفاد میں پاکستان کے حج کوٹہ کی تقسیم برائے حج2017ء سرکاری60فیصد ،پرائیویٹ 40فیصدکر رہے ہیں اس طرح حج2017ء میں پاکستان سے گورنمنٹ سکیم ایک لاکھ 7ہزار526جبکہ پرائیویٹ سکیم میں 71ہزار684افراد جبکہ ٹوٹل ایک لاکھ 79ہزار210افراد فریضہ حج ادا کریں گے،دلچسپ امر یہ ہے کہ سپریم کورٹ کی نامزد کردہ حج فارمولیشن کمیٹی اور ہائی پاور کمیٹی کے اجلاس 27اور28مارچ کو ہونے ہیں جن کو بنیاد بنا کر حج پالیسی2017ء کو حتمی شکل دی گئی ہے اور منظوری کے لیے اداروں کو ارسال کی گئی ہے ،وفاقی وزیر مذہبی امور کی طرف سے ہائی پاور کمیٹی اور حج پالیسی فارمولیشن کمیٹی کے ممبران کو نظر انداز کرنے پر ایک نیا سوال اٹھایا گیا ہے اگر وفاقی وزیر نے 22مارچ کو ہی حج کوٹہ کی تقسیم کا فیصلہ کر کے سعودی حکومت کو لکھ دیا گیا تھا تو28,27کو اجلاس کیوں رکھے گئے کیا27اور28مارچ کے ہائی پاور اور فارمولیشن کمیٹی کا اجلاس خانہ پُری اور پرائیویٹ سکیم کوسبو تار کرنے کے لیے کیے گئے ۔
خط

مزید :

صفحہ آخر -