سیکرٹری مذہبی امور نے 5 اپریل کو دوبارہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے ذمہ داران کوبلالیا

سیکرٹری مذہبی امور نے 5 اپریل کو دوبارہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے ذمہ داران ...

لاہور ( ڈویلپمنٹ سیل ) حاجی کیمپ کی نیلامی منسوخ نہ ہوسکی وفاقی سیکرٹری مذہبی امورخالد مسعود چوہدری نے 5 اپریل کودوبارہ متروکہ املاک کے ذمہ داران کوبلالیاگزشتہ روز وفاقی سیکرٹری مذہبی امور کو متروکہ املاک کے سیکرٹری کی طرف سے حاجی کیمپ لاہور کی نیلامی کی تفصیلات سے آگاہ کیاگیا، بعض اہم سوالات کے جوابات نہ دے سکے ۔ یاد رہے لاہورحاجی کیمپ کی اربوں روپے کی قیمتی ارضی صرف 19 کروڑ 40 لاکھ روپے میں کی گئی تھی اور اوپن اکشن میں ایک ایساامیدواربھی سامنے آیاہے جس نے 21 کروڑ کی بولی لگائی متروکہ املاک کی نیلامی کمیٹی نے 21 کروڑ کی بولی والے کے حق میں فیصلہ دینے کی بجائے 19 کروڑ کی بولی دینے کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے 30 سالہ لیز پر حاجی کیمپ لاہور دے دیاجس سے نیلامی کاساراعمل مشکوک ہوگیا۔

بلا لیا

مزید : صفحہ آخر