حج کوٹہ کی تقسیم کا فارمولہ سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج

حج کوٹہ کی تقسیم کا فارمولہ سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ہوپ نے وزارت مذہبی امور کی طرف سے حج پالیسی2017ء میں سرکاری حج سکیم 60 فیصداور پرائیویٹ سکیم 40فیصد کرنے کے فیصلے کوسندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ،سینئر وکیل عابد زبیری ،ذو الفقار علی نقوی کی طرف سے سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں 2013ء میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ہوپ کے درمیان ہونے والے تحریری معاہدے کو بنیاد بنایا گیا ہے جس کے مطابق 2013ء میں کاٹا گیا حج کوٹہ جب بھی بحال ہو گا انہی کمپنیوں کو ملے گا جن کا کاٹا گیا تھا،حج کوٹہ کی سرکاری اور پرائیویٹ یکساں پچاس پچاس فیصد رکھی جائے گی ،سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ہوپ کی درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی گئی ہے، سماعت کب ہو گی آج پتہ چلے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -