امریکی ایئرلائن کا پائلٹ دوران پرواز انتقال کرگیا

امریکی ایئرلائن کا پائلٹ دوران پرواز انتقال کرگیا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ایئرلائن کا پائلٹ دوران پرواز انتقال کرگیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی طیارے بوئنگ800۔737 کا پائلٹ ڈیلس سے نیومیکسیکو جاتے ہوئے دوران پرواز انتقال کرگیا۔واقعہ طیارے کی لینڈنگ سے کچھ دیر قبل پیش آیا۔ایئرپورٹ ترجمان کے مطابق طیارے کو بحفاظت اتار لیا گیا ہے جبکہ اس واقعے میں کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔امریکی ایئرلائن نے پائلٹ کے انتقال کی تصدیق کردی ہے جبکہ پائلٹ کی ولیم مائیک کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔خیال رہے کہ 2015 میں بھی بوسٹن جانیوالی پرواز کے دوران پائلٹ انتقال کرگیا تھا۔

انتقال

مزید : صفحہ آخر