پنجاب ہائی وے مشینری ورکشاپ ، ایک ارب کے آئرن سکریپ کی 62لاکھ میں نیلامی کا انکشاف

پنجاب ہائی وے مشینری ورکشاپ ، ایک ارب کے آئرن سکریپ کی 62لاکھ میں نیلامی کا ...

لاہور (ارشد محمود گھمن/سپیشل رپورٹر)پنجاب ہائی وے میکنیکل مشینری ورکشاپ گلبرگ کے انچارج سب انجینئر,سابق چیف انجینئر، ایس ای، ایکسین نے دفتر تبدیل کر نے کی آڑ میں 1ارب روپے لو ہے کے سکریپ کی نیلامی اپنے منظو ر نذر کنٹر یکٹر کو62لاکھ میں کر نے کے انکشاف پر ڈی جی اینٹی کر پشن کے حکم پر تحقیقا ت شروع مزکورہ افسران پر کروڑوں رو پے کا سکریپ نیلا می سے پہلے چو ری کر کے مصری شاہ بازارمیں فروخت کر نے کا الزام بھی ہے ۔ تفصیلات کے مطا بق سابق چیف انجینئر نارتھ سر فراز بٹ نے اپنی ریٹائر منٹ سے قبل حکومت پنجاب سے منظوری حاصل کرنے کے بعد 22/11/2016 اپنے منظور نذر کنٹریکٹر کو 62لاکھ میں کروڑوں کے سکریپ کی نیلامی کر دی ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب مکینیکل مشینری ورکشاپ 110 گلبرگ لاہور میں 11کنال پر ورکشاپ جس کو شیڈ کورنگ لو ہے کی چادروں ،گارڈرز،چینل اور انگلارم کی چھت پرتقر یبا 55سال سے مشتمل تھی جس میں تقر یبا 1ارب روپے کی ما لیت کا لو ہے کا سکریپ ، روڈ سائن بورڈز،روڈز گینتریاں،چادریں، ان گنت گارڈرز،انگلارم، اور سیلاب کے دوران ایمر جنسی بیلی برج یو نی فلوروغیرہ کے کٹ پیس کا سکریپ پڑا ہوا تھا جس کا گزشتہ3سال سے انچارج سب انجینئر را نا مشتاق ہے ذرائع نے بتایا کے رانا مشتا ق نے اسے کرپشن کی نذر کر نے کے لئے مبینہ طور پر سابق چیف انجینئر سر فراز بٹ، ایس ای امجد رضا، سا بق ایکسین انوارالحق اور ایکسین کے ساتھ مبینہ ملی بھگت سے 110گلبرگ آفس لاہو ر کو کینال روڈ پر تبدیل کر نے کا پلان ترتیب دیا او ر مز کو رہ سب انجینئر نے مبینہ طو ر پر تقر یبا 50 کروڑ روپے کے لو ہے کے سکریپ کو چوری کروا کر مصری شاہ میں فروخت کر کے اعلی افسران سمیت آپس میں بندر بانٹ کر کے قومی خزانہ کے کروڑوں روپے ہڑپ کر لئے ہیں یاد اس نیلامی کے خلاف محکما نہ انکوا ئری بھی ملو ث افسران سے ہی کروائی گئی جنہوں نے اپنے آ پ کو بچا نے کے لئے اسے ردی کی ٹو کری کی نذر کر دیا جس پر مظفر حسین رانجھا ڈی جی اینٹی کر پشن نے نو ٹس لیتے ہوے ڈائر یکٹر ریجن لاہور سے 15یوم تک رپورٹ طلب کر لی ہے۔

سکریپ چوری

مزید : صفحہ آخر