کراچی میں چینی انجینئر نے نوکری سے نکالنے پر منیجر کو چاقو مار کر زخمی کر دیا ، ملزم گرفتار
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں چینی انجینئر نے نوکری سے نکالے جانے پر مینیجر کو چاقو کے وار کر کے زخمی کر دیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق کراچی میں چینی انجینئر نے نوکری سے نکالے جانے پر چینی مینیجر پر چاقوسے حملہ کر دیا ، واقعے کے بعد ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چینی انجینئر وائی فیانے نوکری سے برطرف کرنے پر چینی منیجر کو چاقوکے وار کر کے زخمی کر دیا جسے لانڈھی جیل منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ زخمی چینی مینیجر کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جس کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد حتمی چالان عدالت میں جمع کرایا جائے گا۔
چینی مینیجر