پولیس طاقت ور لوگوں پر ہاتھ نہیں ڈالتی ، قانون کی رٹ صرف کمزور کیلئے ہے

پولیس طاقت ور لوگوں پر ہاتھ نہیں ڈالتی ، قانون کی رٹ صرف کمزور کیلئے ہے

اسلام آباد( آن لائن)امریکی میزائل حملوں کا معاملہ ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ، ایس ایس پی، کمشنر اسلام آباد سے جواب طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق سی آئی آے اسٹیشن ہیڈ جوناتھن اور لیگل کونسل جان اپروز کیخلاف درج مقدمے پر عمل درآمد کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔کیس کی سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کی۔ جسٹس صدیقی نے ڈی ایس پی اظہر شاہ سے استفسارکیا کہ تنخواہ پاکستان سے لیتے ہیں یا امریکہ سے ؟پولیس طاقت ور لوگوں پر ہاتھ نہیں ڈالتی‘ قانون کی رٹ صرف کمزور کے لیے ہے۔ حکومت قانون کے معاملے پر بزدلی نہ دکھائے ، وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ 2009 میں امریکی حملے میں آصف اقبال اور زعیم اللہ جاں بحق ہوئے تھے۔مقدمہ درج کیا گیا مگر عمل درآمد نہیں ہوا،عدالت نے فریقین کو 7 اپریل تک جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا ۔ واضح رہے کہ میزائل حملے میں جاں بحق افراد کے بھائی کریم خان نے عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔

مزید : صفحہ آخر