تھیٹرکی معروف ہدایتکار ،مصنفہ اوراداکارہ ناہیدخانم انتقال کرگئیں

تھیٹرکی معروف ہدایتکار ،مصنفہ اوراداکارہ ناہیدخانم انتقال کرگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) تھیٹرکی معروف ہدایتکارہ ،مصنفہ اوراداکارہ ناہیدخانم طویل علالت کے بعد ڈیفنس کے ایک پرائیوٹ ہسپتال میں انتقال کر گئیں۔ انہیں گزشتہ شب علامہ اقبال ٹاؤن کے قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔پسماندگان میں دوبیٹے ،ایک بیٹی اورشوہراداکارنجم زیدی شامل ہیں۔ان کے بیٹے علی رضاتھیٹرکے مشہورپروڈیوسرہیں،دوسرے بیٹے امریکہ اوربلجیم میں ہیں۔مرحومہ کے انتقال کی خبرملتے ہی ہسپتال اورانکے گھرمیں فنکاروں کاتانتابندھ گیا۔ناہیدخانم نے کیرئیر کاآغازفلموں میں بطورچائلڈسٹارکیا۔ان کی والدہ بیگم پروین پروڈیوسراورماموں شوکت ہاشمی فلموں کے ہدایتکاراورصحافی تھے ۔مرحومہ نے 70کی دہائی میں تھیٹرکی دنیامیں قدم رکھا اور بطوراداکارہ ،مصنفہ ،ہدایتکارہ اورپروڈیوسر خدمات انجام دیں اور کمرشل تھیٹرکے فروغ کیلئے کردار اداکیا ۔ناہیدخانم کوشہرت سٹیج ڈرامہ ’’کالی کلوٹی کے نخرے بڑے‘‘سے ملی ۔ڈرامے کی مقبولیت کودیکھتے ہوئے اس کی نمائش کراچی میں بھی کی گئی ۔کراچی سے واپسی پرانہوں نے ایک او ر ڈرامہ ’’بڈھامان گیا‘‘پیش کیا۔یہ ڈرامہ بھی بہت مقبول ہواجس کے بعدانہوں نے پیچھے مڑکرنہیں دیکھا۔انہوں نے پہلی باراپنے ڈرامے میں اداکارہریناصدیقی اوراپنیچھوٹی بہن انجمن کاڈانس متعارف کرایاجس کے بعدہرڈرامے میں ڈانس کاسلسلہ شروع ہوگیا۔انہوں نے متعددفنکاروں کوتھیٹرپرمتعارف کرایااورایک ہزارسے زائدسٹیج ڈراموں کی نمائش کی ۔ناہیدخانم کے مشہورڈراموں میں ’’چلتی کانام گاڑی،بلوبلی بالی،الٹی سیدھی ،ٹوپی ڈرامہ ،ایک تھی گڑیا‘‘اوردیگرشامل ہیں۔تھیٹرسے وابستہ فنکاروں نے مرحومہ کے انتقال پرگہرے دکھ کااظہارکیاہے ۔اداکارامان اللہ کاکہناتھاکہ ناہیدخانم کے انتقال سے تھیٹرکاایک باب ختم ہوگیا۔عرفان کھوسٹ نے کہا مرحومہ باکمال ہدایتکارہ تھیں ۔تھیٹرکے فروغ کیلئے ان کی خدمات کوہمیشہ یادرکھاجائے گا۔سہیل احمدکاکہناتھاکہ ناہیدخانم کی تھیٹرکیلئے اعلیٰ خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔اداکارمسعوداخترنے کہاکہ مرحومہ تھیٹرکی بہترین ڈرامہ نگاراورہدایتکارہ تھیں۔اداکارافتخارٹھاکر،امانت چن،ناصرچینوٹی ،نسیم وکی ،ظفری خان،آصف اقبال ،طاہرانجم ،نوازانجم،قیصرپیا،نرگس ،خوشبو،نداچودھری،ماہ نور،آشاچودھری ،صوبیہ خان ،زاراکبر،پروڈیوسرسخی سروبٹ ،اشدچودھری ،قیصرثناء اللہ ،چنگیزاعوان،طارق ملک ،ڈاکٹراجمل ملک اوردیگرکاکہناتھاکہ ناہید خانم کے انتقال سے تھیٹرکی دنیاہی اجڑگئی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -