محکمہ تعلیم نے پانچ سے نو سال عمر کے ایک کروڑ 22لاکھ سے زائدبچوں کی 100فیصدانرولمنٹ کا ہدف مقرر کردیا

محکمہ تعلیم نے پانچ سے نو سال عمر کے ایک کروڑ 22لاکھ سے زائدبچوں کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(حافظ عمران انور)محکمہ تعلیم سکولز نے پانچ سے نو سال عمر کے ایک کروڑ 22لاکھ40ہزار 151بچوں کی 100فیصدانرولمنٹ کے حصول کا ہدف مقرر کردیا ،جس میں امسال 31اکتوبرتک پنجاب کے تمام سی ای اوز ایجوکیشن کو انرولمنٹ کے 95فیصد ہدف کے حصول کی ہدایت دی گئی ہے ۔جبکہ صوبہ بھر کے36چیف ایگزیکٹو آفیسر،ز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیزکو سکولوں میں انرولمنٹ کے حصول کاعلیحدہ علیحدہ ہدف بھی دیا ہے ۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی طرف سے جار ی کردہ اعدادوشمار کے مطابق اٹک 23,9165‘ بہاولنگر 43,7453‘ بہاولپور33,3517‘ بھکر 22,7523‘ چکوال 19,3281‘ چنیوٹ 18,8052‘ ڈی جی خان 33,5657‘فیصل آباد 86,2253‘ گوجرانوالہ 42,2237‘ گجرات 34,7160‘ حافظ آباد 15,6953‘ جہلم 16,6100‘ جھنگ 35,4610‘ قصور 42,6711‘ خانیوال 43,9532‘خوشاب162,558‘ لاہور 66,1154‘ لیہ 28,2460‘ لودھراں 17,9150‘ منڈی بہاؤالدین 22,2916‘ میانوالی 22,1261‘ملتان 39,8515‘ مظفر گڑھ 40,2208‘ ننکانہ صاحب 18,8871‘ نارووال 25,4847‘ اوکاڑہ 42,2278‘ پاک پتن 24,2441‘ رحیم یار خان 58,8160‘ راجن پور 19,3830‘ راولپنڈی 38,9394‘ ساہیوال 35,9320‘ سرگودھا 47,4134‘ شیخوپوہ 32,9130‘ سیالکوٹ 42,0611‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ 34,9224‘ وہاڑی 36,7425 میں انرولمنٹ کے حصول کیلئے ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
100فیصدانرولمنٹ

مزید :

صفحہ آخر -