نیویارک پولیس ایمرجنسی سروسز میں پہلے پاکستانی نژادمسلمان افسر علی جاوید تعینات
نیو یارک ( نیٹ نیوز )نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ ایمرجنسی سروسز میں پہلے پاکستان نژادمسلمان افسر تعیبات ہوئے ہیں ۔سارجنٹ علی جاوید این وائی پی ڈی ایمرجنسی سروسس میں شامل ہو گئے ہیں۔پاکستانی نڑاد امریکی شہری سارجنٹ علی جاوید اس یونٹ میں شامل کیے جانے والے پہلے مسلمان بن گئے ہیں۔اس بات کا اعلان این وائی پی ڈی مسلم آفیسرز سوسائٹی نے ٹوئیٹر پوسٹ میں کیا ہے۔ٹوئیٹ میں کہا گیا ہے کہ 'سارجنٹ علی جاوید نے تاریخ رقم کی ہے۔ وہ این وائی پی ڈی کے ایمرجنسی سروسز یونٹ میں شامل ہو کر ایسا کرنے والے پہلے مسلمان امریکی، اور پہلے پاکستانی امریکی بن گئے ہیں۔ اور اب وہ نیو یارک اور امریکہ کی حفاظت کریں گے۔اس کے جواب میں اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے اپنے ٹوٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کیے گئے پیغام میں سارجنٹ جاوید کو مبارک باد دی ہے۔
مسلم افسر