وزیر اعظم سے ڈائیکٹر جنرل آئی ایس آئی کی ملاقات ، ملکی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم سے ڈائیکٹر جنرل آئی ایس آئی کی ملاقات ، ملکی سلامتی کے امور پر ...

اسلام آباد(اے این این )وزیراعظم نوازشریف سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ملاقات کی جس میں ملکی سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات ملکی سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز پر تبادلہ خیال کے علاوہ ڈان لیکس کے حوالے سے جاری تحقیقاتی عمل کے امور بھی زیر غور آئے ۔ملاقات میں وزیراعظم نے دہشت گردی کے خاتمے کی کوششوں میں سکیورٹی فورسزاور انٹیلی جنس اداروں کے کردارکوسراہا۔

ملاقات

مزید : صفحہ اول