پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش

اسلام آباد(مانٹیرنگ ڈیسک)حکومت نے عوام پر ایک بار پھرپیٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی ہے اور اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کیلئے سفارش کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو بھجوادی ہے۔بھجوائی گئی سمری میں پٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹرہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 10 پیسے فی لیٹر،مٹی کے تیل کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر اور لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 75 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔قیمتوں میں اضافے کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 84 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔

پٹرول قیمتیں

مزید : صفحہ اول