زرداری نے کرپشن کی ، سزا بے نظیر کو ملتی رہی

زرداری نے کرپشن کی ، سزا بے نظیر کو ملتی رہی
 زرداری نے کرپشن کی ، سزا بے نظیر کو ملتی رہی

  

نوڈیرو(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کی کرپشن کی وجہ سے2مرتبہ بے نظیر کی حکومتیں ہٹائی گئیں۔ سابق صدر کی کرپشن کا خراج بے نظیر کو ادا کرنا پڑا۔ بھٹو کے حقیقی وارث ہم ہیں، ہمیں ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو اور مرتضیٰ بھٹو کے خون کا بدلہ چاہیے۔نوڈیرو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ ممتاز بھٹو نے کہا کہ بھٹو کو پھانسی پر حاکم زرداری نے مٹھائی بانٹی، حاکم زردری کوپارٹی کاٹکٹ نہ ملاتو دوسری پارٹی میں چلے گئے۔ آصف علی زرداری نے گننے سے زیادہ دولت کمائی ہے۔ عوام زرداری کو اب تک نہیں مانتے۔سندھ میں افسرشاہی کے دور میں عوام ان کے ساتھ نہیں ہیں۔ آصف زرداری نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کی تحقیقات بڑھنے نہیں دیں۔ آصف زرداری 5سال صدررہے بینظیر کے قتل کی تحقیقات کیوں نہیں کرائیں۔

ممتاز بھٹو

مزید : صفحہ اول