پنجاب میں پیپلزپارٹی اورن لیگ کادنگل ہوگا

پنجاب میں پیپلزپارٹی اورن لیگ کادنگل ہوگا
 پنجاب میں پیپلزپارٹی اورن لیگ کادنگل ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سانگلہ ہل ( آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے آئندہ الیکشن میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کاپنجاب میں دنگل ہوگا،چوہدری نثار کی چائے کی دعوت کیساتھ پیپلز پارٹی کے امیدوار کی ضمانت ضبط کا چیلنج نجومیوں کی طرح پیشینگوئی ہے ،مخالفین کا سیاسی واویلا چائے کی پیالی میں طوفان برپا کرنے کے مترادف ہے،شہید ذولفقار علی بھٹو کی برسی مخالفین کی سیاست کے گرد سرخ لکیر کھینچ دے گی،انکل عمران خان کی طرف سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں نورا کشتی کی بات محض سیاسی چٹکلہ ہے،وہ سانگلہ ہل سے پیپلز پارٹی کے چار رکنی وفدشاہ جہاں بھٹی ایم پی اے،سید ابرار شاہ سابق ایم پی اے،چوہدری ارشاد علی انجم ایڈووکیٹ اور محمد صدیق وائیں،سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ تخت لاہور والوں کی سیاست کا دھڑن تختہ ہونے کا وقت قریب آن پہنچا ہے،یہ اس وقت ہی پتہ چلے گاجب پنجاب میں پی پی اور ن لیگ کا دنگل ہوگا،اور واضح ہو جائے گا کون کتنے پانی میں تھا اور ہے، بھٹو کی برسی پر عوام کا سمندر مخالفین کی آنکھیں کھول دے گا،اور پیپلز پارٹی آئندہ الیکشن میں پنجاب میں اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، پیپلز پارٹی کو اپنے بے لوث جیالوں پر فخر ہے،موثر کردار ادا کرنے والوں کو ہی پارٹی کی تنظیم نو میں شامل کیا جائے گا، یہ درست ہے پاکستان پیپلز پارٹی اپنے تما م سیاسی امور آصف علی زرداری کی قیادت میں ہی طے کرے گی۔

مزید :

صفحہ اول -