آئندہ انتخابات کو معتبر بنایا جائے ، متنازعہ نہیں

آئندہ انتخابات کو معتبر بنایا جائے ، متنازعہ نہیں
 آئندہ انتخابات کو معتبر بنایا جائے ، متنازعہ نہیں

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے حکومت پر قبل از وقت دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات کو معتبر بنانے کی کوشش کی جائے ، متنازعہ مت بنایا جائے۔ لاہور میں رہنما پیپلز پارٹی منظور وٹو کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ حکومت وقت نے فرضی منصوبے ادھورے چھوڑ کر پینک مہم شروع کردی ہے اور الیکشن کو فوکس کرکے ترقیاتی سکیمیں دی ہیں ، پہلے سے اعلان شدہ سکیموں کے لیے پیسے نہیں جبکہ نئے منصوبوں کے اعلانات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری عدالتوں کو کیوں نظر نہیں آرہا کہ قبل از وقت دھاندلی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر کا کہنا تھا ک عمران خان نے دھواں دار پریس کانفرنس کی اور الزام لگایا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں پھر مک مکا ہو گیا ہے۔ خان صاحب کا خیال تھا کہ اگلے الیکشن میں سڑکیں خالی ہونگی اور مرزا یار پھرے ، ایسا نہیں ہوگا۔ قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے ری آرگنائزیشن کا عمل شروع کیا تھا ، یہ اپنے اصل موقف پر کھڑی ہوگی اور بڑی جماعت کی شکل میں ابھرے گی۔

قمر زمان کائرہ

مزید : صفحہ اول