پاکستان میں نیا اقتصادی زون بننے پر غیر ملکی صنعتکاروں کو سرمایہ کاری کے مواقع میسر ہوں گے : اعزاز چودھری

پاکستان میں نیا اقتصادی زون بننے پر غیر ملکی صنعتکاروں کو سرمایہ کاری کے ...

واشنگٹن(آن لائن)امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ(سی پیک) بڑی اہم پیشرفت ہے اس منصوبے سے صرف ایک ملک نہیں بلکہ پورا خطہ مستفید ہو گا ۔ نئے اقتصادی زون کے قیام سے پور ی دنیا کے سرمایہ کاروں خاص طور پر امریکی سرمایہ داروں کو سرمایہ کاری کے نئے مواقع میسر ہو ں گے ۔ان خیالا ت اظہار انہوں نے امریکہ میں یو ایس پاک بزنس کونسل کی جانب سے دےئے گئے ظہرانے میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری حضرات پاکستان میں نئی سرمایہ کاری پالیسیوں سے استفادہ کریں اس حوالے سے موجود حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے دوستانہ پالیسیاں متعارف کرارہی ہے اور حکومت کی معاشی پالیسی سے ملک میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع سامنے آرہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاک امریکا مضبوط تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں ۔ پاکستان افغان مصالحتی عمل کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور افغانستان میں امن پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے۔پاکستانی سفیر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان میں ہونے والے فوجی آپریشن سے متعلق بھی شرکاء کو آ گا ہ کیا اور کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان صف اول کا کردار ادا کر رہا ہے ۔اس موقع پر پاکستانی سفیر کو یو ایس پاک بز نس کونسل کی جانب سے اعزازی ممبر شپ بھی دی گئی ۔

مزید : علاقائی