جیکب آباد: خوشحال خان خٹک ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی

جیکب آباد: خوشحال خان خٹک ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جیکب آباد(اے این این)جیکب آباد کے قریب پولیس کی کارروائی، خوشحال خان خٹک ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی، ریلوے ٹریک پر بم نصب کرنے والے ملزم کو بارودی مواد سمیت گرفتار کرلیاگیا ۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے اے سیکشن تھانہ کے ایس ایچ او اربیلو بھنگوار نے خفیہ اطلاع پرپولیس نفری کے ہمراہ اٹل موڑ کے قریب ریلوے ٹریک پر بم نصب کرنے والے ایک ملزم مور ولد میرو بنگلانی کو بارودی مواد سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
، پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے ملزم سے 3کلو بارودی مواد ، ریموٹ کنٹرول سمیت برقی تاریں، کیل، بال بیرنگ ودیگر بم بنانے کا سامان برآمد کرلیا گیا ہے ، گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ اے سیکشن پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو نشانے بنانے کے لیے ریلوے ٹریک پر بم نصب کیا جارہا تھا جو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیاہے، واضح رہے کہ خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو تحصیل ٹھل کی ہی حدود میں پہلے 6بار نشانہ بنایا گیا تھا۔
حوشحال خان خٹک ایکسپریس

مزید :

علاقائی -