عمران کی سیاست الزامات اور تضادات کا مجموعہ ہے:آصف کرمانی

عمران کی سیاست الزامات اور تضادات کا مجموعہ ہے:آصف کرمانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست جھوٹے الزامات اور تضادات کا مجموعہ ہے، میٹرو بس پر تنقید کرنیوالے کے پی کے میں شہباز شریف کی تقلید پر مجبور ہو گئے ہیں2017 کا پاکستان 2013 کے پاکستان سے کئی گنا زیادہ مستحکم اور مضبوط ہے،تیز رفتار معیشت، لوڈشیڈنگ ،دہشت گردی میں کمی ،سی پیک کا منصوبہ وزیر اعظم کی کامیاب پالیسیوں اور وژن کا نتیجہ ہے۔ایک بیان میں معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ 2017 کا پاکستان 2013 کے پاکستان کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ مستحکم اور مضبوط ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیز رفتار معیشت، لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی میں نمایاں کمی اور سی پیک کا منصوبہ وزیر اعظم نواز شریف کی کامیاب پالیسیوں اور وژن کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام باشعورہیں اور سیاسی جماعتوں کی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ترقی کرتا روشن اور خوشحال پاکستان لیکر 2018 میں عوام کے پاس جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست جھوٹے الزامات اور تضادات کا مجموعہ ہے۔ میٹرو بس پر تنقید کرنیوالے کے پی کے میں شہباز شریف کی تقلید کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو میٹرو بس کی افادیت بڑی دیر سے سمجھ آئی ہے۔
آصف کرمانی

مزید :

علاقائی -