ڈاکٹر عاصم کی رہائی عدالت میں پاسپورٹ جمع کروانے سے مشروط

ڈاکٹر عاصم کی رہائی عدالت میں پاسپورٹ جمع کروانے سے مشروط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( اے این این)سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کی رہائی عدالت میں پاسپورٹ جمع کرانے سے مشروط کر دی گئی ،پاسپورٹ ملنے تک عدالت نے زرضمانت وصول کرنے سے بھی انکار کر دیا ،کرپشن کے2مقدمات میں ڈاکٹر عاصم کو 26اگست 2015 کو ان کے دفتر سے حراست میں لیا گیا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق ایک سال سات ماہ بعد آخر کار ڈاکٹر عاصم کو رہائی کا پروانہ مل تو گیا مگر رہائی نہ ملی ۔ دہشتگردوں کے علاج کے مقدمے میں ضمانت ملنے پر ڈاکٹر عاصم کا پاسپورٹ اے ٹی سی میں جمع کرایا گیا ۔ اب 462ارب اور 17ارب روپے کرپشن کے دو ریفرنسز میں بھی ضمانت منظور کرلی گئی ۔ سندھ ہائیکورٹ کے19 صفحات پرمشتمل عدالتی حکم نامے میں تحریر کیا گیا کہ میڈیکل بورڈ نے ڈاکٹر عاصم کے مفلوج ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے لہٰذا طبی بنیادوں پر 25، پچیس لاکھ روپے کے دو مچلکوں کے عوض ڈاکٹرعاصم کی ضمانت منظور کی جاتی ہے لیکن وہ اپنا پاسپورٹ عدالت کے پاس جمع کرائیں گے ۔ پاسپورٹ ملنے تک عدالت نے زرضمانت وصول کرنے سے بھی انکار کر دیا ۔
ڈاکٹر عاصم

مزید :

علاقائی -