امریکیوں کو ویزوں کے اجرا میں کوئی نرمی نہیں برتی جا رہی، وزارت داخلہ

امریکیوں کو ویزوں کے اجرا میں کوئی نرمی نہیں برتی جا رہی، وزارت داخلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(اے این این ) وزارت داخلہ کے ترجمان نے واضح کیاہے کہ امریکیوں کو ویزوں کے اجرا کے معاملے میں کوئی نرمی نہیں برتی جارہی اس حوالے سے پیپلزپارٹی کے رہنما ء رحمن ملک کا بیان سراسر غلط اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ترجمان نے پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک کے ویزوں کے اجرا سے متعلق بیان کی تردید کی اور کہا گیا ہے کہ سابق وزیرداخلہ کا بیان معصوم، غلط اورجھوٹ پر مبنی ہے۔ ترجمان وزارت داخلہ نے کہا کہ ویزوں کے اجرا کا اتحادی سپورٹ فنڈز سے کوئی تعلق نہیں جب کہ رحمان ملک کو یہ بھی علم نہیں کہ کولیشن سپورٹ فنڈ زبند ہوچکا ہے۔

مزید :

علاقائی -