سرفراز بہترین کپتان ،پاک بھارت سیریز نہ ہونا سیاسی مسئلہ ہے:مصباح الحق

سرفراز بہترین کپتان ،پاک بھارت سیریز نہ ہونا سیاسی مسئلہ ہے:مصباح الحق

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے پاکستان اور بھارت کو چاہیے کہ وہ ایک دوسرے کیساتھ کرکٹ کھیلیں، دونوں ٹیموں کے درمیان کرکٹ سیریز نہ ہونا محض ایک سیاسی مسئلہ ہے۔ سرفراز احمد ایک بہترین کپتان ہیں وہ ٹیم کو درست سمت میں لے کر جارہے ہیں قوم کو چاہیے انکی حوصلہ افزائی کرے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیااور کہا پاکستان کیلئے اچھا موقع ہے یہ سیریز جیت کر جیت کا سلسلہ جاری رکھے ، وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی اچھی کارکردگی کیلئے پرامید ہیں۔ سرفرار اچھے فیصلے کر رہے ہیں ، ایسے ہی ٹیم کو کھلایا تو ٹیم بہترین کارکردگی دکھانے کے قابل ہو جائے گی۔ سرفراز کو دباؤ کا سامنا کرنے کیلئے قوم کی دعاؤں اور حوصلے کی ضرورت ہے اگر قوم ان پر تنقید شروع کردے گی تو وہ کھیل کے میدان میں دباؤکا سامنا کیسے کریں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم انگلینڈ میں اچھا کھیلے گی اور چیمپینز ٹرافی جیتے گی۔ پاکستان کیلئے ہر میچ اور سیریز اہمیت کی حامل ہے۔

مزید : علاقائی