دہشت گردی کو اسلام سے نہ جوڑا جائے:اقوام متحدہ

دہشت گردی کو اسلام سے نہ جوڑا جائے:اقوام متحدہ

نیویارک(آن لائن)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹو نیو گوٹریس نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو اسلام سے نہ جوڑا جائے۔داعش اورالقاعدہ کے اقدامات اسلامی تعلیمات کے خلاف ہیں۔عرب لیگ سربراہ کانفرنس سے خطاب میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انٹو نیو گوٹریس نے کہا کہ عسکریت پسندوں کے نفرت انگیز اقدامات کو اسلام کے ساتھ جوڑنا، اسلام مخالف نفرت میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔

مزید : علاقائی